Monday January 20, 2025

بھارتی یونیورسٹی میں درجنوں طالبات کی کپڑے اتروا کر تلاشی ہوسٹل کے بیت الخلا سے کیا چیز نکلی تھی یہ گھنائونا کام کیا گیا وارڈنز اور سیکورٹی اہلکاروں کی نوکری سے چھٹی

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی یونیورسٹی میں دو ہاسٹل وارڈنز کو طالبات کو کپڑے اتار کر تلاشی دینے پر مجبور کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔دو خواتین سکیورٹی اہلکار بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع بھٹنڈا کے شہر تلونڈی صابو میں واقع آکال یونیورسٹی میں 27 اپریل کو بیت الخلا سے استعمال شدہ سینٹری پیڈز ملے تھے۔ ہاسٹل وارڈن نے 2 خواتین

سکیورٹی گارڈز کی مدد سے یہ پتا چلانے کیلئے کہ پیڈز کس نے پھینکے ، زبردستی 12 طالبات کے کپڑے اتروادیے۔واقعے کے بعد منگل کے روز طالبات نے بھرپور احتجاج کیا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے پر طلبہ نے بدھ کے روز بھی بھرپور احتجاج کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے دو خواتین وارڈنز اور دو خواتین سکیورٹی گارڈز کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

FOLLOW US