Monday January 20, 2025

امریکہ اسلامی ملک کی معیشت کو تباہ کرنے پر تل گیا

تہران(آئی این پی/شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیںگے۔ہم امریکہ کے ساتھ نمٹنے کا راستہ تلا ش کرلیںگے۔ہم نے چالیس سال تک امریکی دباؤ کا مقابلہ کیا ہے، اور اب بھی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کیا۔جو یہاں ایشیا تعاون مذاکرات کے 16ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔یاد رہے امریکی

صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ سال مئی میں خود کو ایرانی عالمی ایٹمی معاہدے سے الگ کرلیا تھا اورایران کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔تاہم امریکہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال مئی میں پابندیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ان میں نرمی نہیں کرےگا۔وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کردیا جائے۔

FOLLOW US