Wednesday January 22, 2025

بھارت اور امریکہ کی زہریلی چال کام کر گئی مولانا مسعود اظہر کے بارے میں خوفناک خبر

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوا م متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دے دیا۔ امریکہ اور بھارت کی مسلسل کوششوں اور چین کے اپنا تکنیکی اعتراض واپس لینے کی بنا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دے دیا۔ تاہم مولانامسعود اظہر کا کشمیر کی حق خود ارادیت اور پلوامہ حملے سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ ہونے کے حوالے سے پاکستانی موقف بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔

اس طر ح مولانا مسعود اظہر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے اس سے قبل چار مرتبہ مولانا مسعود اظہر کےخلا ف پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا۔

FOLLOW US