Wednesday January 22, 2025

پاکستان نے بھارت کو 6ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی اب علاقائی سیاست،میڈیا ، جغرافیے کے ساتھ ساتھ اب معاشی لڑائی بھی بدل چکی ہے۔ بھارت پاکستان کو تمام طریقوں سے مفلوج کرنے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے لیکن اب پاکستان نے بھی خود کو بھارت کی تجارتی منڈی بننے سے روکنے کے لئے اپنی کمر کس لی ہے اور بھارت کو فضائی راستوں کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان پہنچا دیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ یہ لڑائی ایک اور حوالے سے بھی بھارت کو مہنگی پڑ رہی ہے ، کیونکہ اس کی

فضائی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ اس کشیدگی کے بعد سے مسلسل نقصان میں جا رہی ہے اور اب تک اسے 3ارب بھارتی روپے (تقریباً6ارب 10کروڑ روپے) کا نقصان ہو چکا ہے۔ایئرانڈیا کو یہ نقصان اس لیے ہو رہا ہے کہ پاکستان نے بھارت آنے جانے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود تاحال بند رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ایئرانڈیا کی نئی دہلی سے یورپ، خلیجی ممالک اور امریکہ جانے والی پروازوں کو زیادہ طویل راستے سے سفر کرنا پڑ رہا ہے اور کہیں زیادہ اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ نئی دہلی سے امریکہ جانے والی پروازیں اب منزل پر پہنچنے میں 2سے 3گھنٹے اضافی وقت لے رہی ہیں۔ اسی طرح یورپ جانے والی پروازیں بھی 2گھنٹے زیادہ طویل ہو گئی ہیں چنانچہ ایئرانڈیا کو زیادہ ایندھن خرچ ہونے اور دیگر مدات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

FOLLOW US