Wednesday November 27, 2024

نوجوت سنگھ سدھو کے چا ہنے والو ں کیلئے بری خبر،اچانک ایسی کیا وجہ بنی کہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اورکانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ اگر راہول گاندھی انتخابات ہار گئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہنے والے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس کے صدر راہول گاندھی

ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے شکست کھا گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو حب الوطنی سونیا گاندھی سے دیکھنی چاہئیے۔انہوں نے سونیا گاندھی کو ان کے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس کی سب سے اہم رہنما بھی قرار دیا اور یہ بھی دعویٰ ہے کیا کہ بھارت کی زیادہ ترمعاشی تقری کانگریس کے دور میں ہوئی،سدھو نے کہا کہ بھارت نے ائیر کرافٹ بھی کانگریس کے دور میں بنائی اور بھارت کی 70 سالہ معاشی ترقی میں کانگریس کا بڑا کردار ہے۔ خیال رہے بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کل سے شروع ہوئی، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 نشستوں پر رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن 71 نشستوں پر پولنگ ہوگی ان میں سے 45 نشستیں اس وقت بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہیں جس کی وجہ سے بھارت کے سیاسی مبصرین توقع کررہے ہیں کہ مقابلہ سخت ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چوتھے مرحلے کے انتخاب میں کنہیا کمار، ڈمپل یادو، گری راج سنگھ، ارملا ماتونڈکر، اوپیندر

کشواہا، سلمان خورشید، شری پرکاش جیسوال، ساکشی مہاراج اور رام شنکر کٹھیریا جیسے مضبوط و معروف امیدواران میدان میں ہیں۔بیگوسرائے، قنوج، اناو، بول پور، اجیار پور، جودھپور اور شمالی مہاراشٹرجیسے علاقوں کی نشستوں پر پولنگ اسی مرحلے میں ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 ریاستوں کی ان نشستوں پر 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔پولنگ اتر پردیش کی 13 نشستوں پر ہوگی جن میں شاہجہاں پور، کھیری، ہردوئی، مشرخ، اناو، فرخ آباد، ایٹاوا، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور حمیر پورشامل ہیں۔بہار کی پانچ نشستوں پرمیدان لگے گا جن میں دربھنگہ، اجیار پور، سمستی پور، بیگوسرائے اور مونگیر شامل ہیں۔جھارکھنڈ کی تین نشستوں پر امیدواران مدمقابل ہوں گے جن میں چترا، لوہردگا اور پلاموں شامل ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی ایک نشست پر امیدواران مدمقابل ہوں گے جو اننت ناگ کی ہے۔ یہاں صرف پولنگ کلگام ضلع میں ہوگی۔مہاراشٹر کی 17 نشستوں پر انتخابی میدان لگے گا جس میں نندوربار، دھولے، ڈنڈوری، ناسک، پال گھر، بھیونڈی، کلیان، ٹھانے، ممبئی، ممبئی شمال مغرب، ممبئی شمال مشرق، ممبئی شمال وسط، ممبئی جنوب وسط، ممبئی جنوب،

ماول، شیروراور شیرڈی شامل ہیں۔مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں پر مقابلہ ہوگا جس میں بہرام پور، کرشنا نگر، رانا گھاٹ، وردھمان مشرق، وردھمان درگا پور، آسنسول، بول پور اور بیربھوم شامل ہیں۔اڈیشہ کے چھ حلقوں میں امیدواران مدمقابل ہوں گے جن میں میور بھنج، بالاسور، بھدرک، جاج پور، کیندرپاڑا اور جگت سنگھ پور شامل ہیں۔مدھیہ پردیش کی چھ نشستوں پر انتخابی امیدواران اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ ان حلقوں میں سدھی، شہڈول، جبل پور، مانڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑا شامل ہیں۔راجستھان کی 13 نشستوں پر انتخابی امیدواران مدمقابل ہوں گے جن میں ٹونک سوائی مادھو پور، اجمیر، پالی، جودھپور، باڑمیر، جالور، اودے پور، بانسوارا، چتوڑگڑھ، راج سمند، بھیلواڑا، کوٹہ اور جھالواربارن شامل ہیں۔

FOLLOW US