Wednesday January 22, 2025

بھا رت پاگل جنگی جنون میں ہوگیا ، پاکستان اور چین کیخلاف خطرناک ترین منصوبہ تیار کر لیا

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت اسلحہ ذخیرہ کرنے کیلئے ہمالیہ کے پہاڑوں میں چار مقامات پر بڑی بڑی غاریں تعمیر کرے گا۔ یہ غاریں پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والے علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ’’ٹربیون‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ یہ غاریں بھارتی فوج اور نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن ( این ایچ پی سی) باہم ملکر تعمیر کریں گی اور اس حوالے سے ددنوں نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر

دستخط بھی کر لئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ پی سی زیر زمین ، غاروں ،سرنگوں اور ڈیموں کی تعمیر کا وسیع تجربہ رکھتی ہے لہذا بھارتی فوج نے مذکورہ غاروں کی تعمیر کیلئے اس سے مدد حاصل کی ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والے سرحد کے اہم مقامات پر تعمیر کی جانے والی ہر سرنگ میں دو سو میٹرک ٹن اسلحہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

FOLLOW US