Wednesday January 22, 2025

39 برس کی عمر میں 38بچوں کو جنم دینے والی خاتون، اس کے جسم میں ایسا کیا ہے کہ اتنی تیزی سے بچے پیدا کئے؟

نیویارک(ویب ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا میں ایک 39سالہ خاتون کی 12سال کی عمر میں شادی ہوئی اور اگلے 27سال میں اس نے 44بچوں کو جنم دیا۔ اب ڈاکٹروں نے اس کے اتنے تیزی سے بچے پیدا کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام مریم نباتانزی ہے، جو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں رہتی ہے۔ اس کے ہاں 6بار جڑواں، 4بار تین تین اور 5بار چار چار بچے پیدا ہوئے۔ بدقسمتی سے ان میں سے پیدائش کے بعد انتقال کر گئے یا مردہ پیدا ہوئے تاہم 38اب زندہ ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے

کہ ”مریم کا رحم غیرفطری طور پر بڑے سائز کا ہے جس کی وجہ سے اس کے ہاں، جڑواں، تین تین اور چار چار بچے پیدا ہوتے رہے۔“ ڈاکٹروں نے ہی مریم کو ہدایت کی کہ وہ مانع حمل ادویات استعمال نہ کرے کیونکہ یہ اس کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ چنانچہ یہ ادویات استعمال نہ کرنے پر بچے آتے چلے گئے اور اب اس کا گھر بچوں سے بھرا ہوا ہے۔آخری بار اس کے ہاں ڈیڑھ سال قبل بچے پیدا ہوئے۔ یہ جڑواں تھے۔ اس کے بعد اس کے شوہر نے اسے خاندان کے لیے نخوست قرار دیتے ہوئے طلاق دے دی۔ مریم کا کہنا تھا کہ ”میں نے تمام عمر آنسو ہی دیکھے ہیں۔ میرے شوہر نے مجھے بہت تکلیفیں دیں۔ میری ساری زندگی بچے پالتے اور ان کے لیے کماتے گزر گئی۔ اس کے باوجود اس نے مجھے چھوڑ دیا۔“ رپورٹ کے مطابق مریم خود ایک محنتی خاتون ہے جو ہیئر ڈریسنگ، ایونٹ ڈیکوریٹنگ اور جڑی بوٹیاں فروخت کرنے سے لے کر کچرے سے دھات اور پلاسٹک کی اشیاءچن کر بھی فروخت کرتی ہے اور اپنے بچوں کے لیے کماتی ہے۔ اس کے کئی بچے گریجوایشن کر رہے ہیں۔اس کے سب سے بڑے بچے کا نام آئیوان کیبوکا ہے جو 23سال کا ہے۔ اس نے سکینڈری سکول تک تعلیم حاصل کی تاہم آگے فیس کا انتظام نہ ہونے پر اسے تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی۔

FOLLOW US