Wednesday January 22, 2025

سری لنکن دارالحکومت کولمبومیدان جنگ بن گیا، متعدد دھماکے، گھمسان کی لڑائی جاری

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کا دارالحکومت پھر سے میدان جنگ بن گیا، 3 دھماکے ہونے کی اطلاعات۔ سری لنکن ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو پھر سے میدان جنگ بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سری لنکن فوج نے گزشتہ اتوار کو ایسٹر دھماکوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔اس دوران دہشت گردوں اور سری لنک فوج کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ جبکہ

اسی دوران 3 زور دار دھماکے بھی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھمکوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سری لنکن ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خود کش حملوں میں اب تک سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

FOLLOW US