کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے نواح میں دھماکہ کی آواز سنی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبو پگوا ٹان سے 40کلو میٹر دور مشرق کی طرف دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔سری لنکا کے سینٹرل بینک میں بم کی اطلاع پر مکمل لاک
ڈاؤن کر دیا گیا جب کہ سری لنکا کی کیتھولک چرچ سروسز منسوخ کر دی گئیں۔دوسری طرف سری لنکن حکام نے خودکش حملوں کے بارے میں تنبیہ کو نظر انداز کرنے کا اعتراف کر لیا جب کہ صدر میتھری پالا سری سینا نے سیکریٹری دفاع اور پولیس کے سربراہ کو برخاست کر دیا۔واضح رہے کہ اتوار کو کرسچن برادری کے تہوار ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل تھے۔سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور مقامی اسلامی گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی۔