Wednesday January 22, 2025

پا ک بھا رت کشیدگی کے بعد پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ 7 غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے پاکستان کیلئے پروازوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 7 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 سے زائد غیر ملکی فضائی کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ غیر ملکی کمپنیوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی

آف پاکستان سے اس سلسلے میں رابطہ بھی کیا ہے۔غیر ملکی کمپنیوں میں برٹش ائیرویز،جرمنی فضائی کمپنی لفتھانسا،ناروے کی نارویجن ائیر، سعودیہ کی نجی فضائی کمپنی کے علاوہ ائیر فرانس بھی شامل ہیں۔جب کہ مزید دو سے تین پرائیویٹ غیر ملکی ائیر لائنز نے بھی پاکستان میں اپنے آپرشنز بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔برٹش ائیرویز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مابین مذاکرات بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ائیرویز نے 2 جون سےپاکستان میں فلائٹ آپرشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برٹش ائیرویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن رواں برس دو جون کو شروع ہو گا، اس حوالے سےائیرلائن کے ترجمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز دو جون کو ہیتھرو ائیرپورٹ سے اُڑان بھرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس پرواز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظرٹکٹ کی قیمت 447 پاؤنڈ رکھی گئی ہے جس میں تمام چارجز اور ٹیکس شامل ہو گا۔پرٹش ائیرویز کی ہفتے میں تین پروازیں 787-8 ڈریم لائنر پر اسلام آباد آئیں گی جن میں وقت کے ساتھ

ساتھ آسانی کے تحت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ائیرلائن کے اس اعلان کی وجہ پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی جس وجہ سے برٹش ائیرویز نے پاکستان میں دس سال کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ برٹش ائیرویز کے اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ملک میں سرمایہ کاری لانے اورعالمی سطح پر ملک کا بہتر امیج بنانے پر کافی سراہا گیا تھا۔

FOLLOW US