Wednesday January 22, 2025

6.1شدت کا زلزلہ،کئی عمارتیں تباہ ،9افراد ہلاک

منیلا:فلپائنی جزیرے لیوزن میں6.1شدت کا زلزلےسے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں،9افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق، منگل کو فلپائنی جزیرہ لیوزن6.1شدت کےزلزلےسےلرزاٹھا،زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔ملبےتلے دب کرکئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں،درجنوں زخمی اور متعدد لاپتا ہیں جبکہ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلےسے منیلا ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا،پروازیں منسوخ کرکےایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔صوبہ پامپانگا کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کل سے اب تک تقریبا باون زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے جاچکے جس لوگوں میں خوف وہراس بڑھ گیا ہے۔

FOLLOW US