Wednesday January 22, 2025

ایٹم بموں کی ماں ہمارے پاس ہے یہ ہتھیار دیوالی پر چلانے کےلئے نہیں ہیں مودی کی پاکستان کو ایک بار پھر دھمکی

نئی دہلی(آئی این بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایک بار پھر الیکشن جیتنے کے لیے امن کے دشمن بن گئے ہیں،ہمارے ایٹمی ہتھیاردیوالی پرچلانے کے لیے نہیں ہیں،ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی ماں ہے، میں نے پاکستان کو بتانا کا فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی کرنا ہے کر لو لیکن ہم بھرپور جواب دیں گے، اگر میں 1971 میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایک بار پھر الیکشن

جیتنے کے لیے امن کے دشمن بن گئے ہیں۔راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیاردیوالی پرچلانے کے لیے ہیں۔عوامی اجتماع سے جوش میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر میں 1971 میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔بھارت میں انتخابات کا عمل 11 اپریل سے جاری ہے جو 19 مئی کو مکمل ہونا ہے، اس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔ان انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مسلسل جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے اور وہ کبھی دھمکیاں دیتے ہیں تو کبھی ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر حملوں کے جھوٹے دعوی کرتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کے اس رویے کے باعث عالمی برداری میں بھی تشویش پائی جاتی ہے جس کا اظہار مختلف ممالک کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد بھارت کو امن اورمذاکرات کی بار بار پیشکش کی ہے لیکن بھارت کی جانب سے کبھی بھی ان کوششوں کا مثبت جواب دے کر بات آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔مودی نے الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک ریلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی ماں ہے، میں نے پاکستان کو بتانا کا فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی کرنا ہے کر لو لیکن ہم بھرپور جواب دیں گے۔یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس پر خود کش حملے کے بعد بھارت کی دھمکیوں کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپنے خطاب میں بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے کا سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا۔

FOLLOW US