Thursday January 23, 2025

سری لنکا کے بعد سعودی عرب میں بھی دہشتگردوں کا بڑا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات آگئیں

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے.سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جوابی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے ہیں.ریاض سے 250 کلومیٹرشمال میں واقع ذلفی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا. ابتدائی طور پر سرکاری اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں مل سکی، تاہم

ہلاکتوں کا خدشہ ہو سکتا ہے ، دوسری جانب یاد رہے کہ سری لنکا میں بھی قیقمات ٹوٹ پڑی ہے ، جہاں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرےآٹھ دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 200 سےزائدافراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے جبکہ مضافات میں دو مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 200زائد افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کو چیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔کولمبو میں شانگری ہوٹل اور سینیمین گراؤنڈ میں بھی دھماکے ہوئے، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے متعدد دھماکوں کے بعد امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کےلیے مختصر

وقت کےلیے کرفیو نافذ کرکے عارضی طور پر سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی۔سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے حملوں سے شدید رنج پہنچا ہے، عوام صبر کریں۔سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں میں 200زائدافراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اور اب سعودی عرب سے یہ خبر ہے کہ سعودی عرب میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے.

FOLLOW US