Thursday January 23, 2025

طالبان سے مذکرات امریکہ پاکستان کا احسان مند ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) امریکہ نے افغان طالبان مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں استحکام خطے میں ترقی اور سالمیت کا باعث بنے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل ہونے پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے

پانچ اور چھ اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ، سیکرٹری خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں مصالحتی عمل کی کامیابی اور قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ نے افغان طالبان مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقاتوں میں اعادہ لیا گیا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں استحکام خطے میں ترقی اور سالمیت کا باعث بنے گا۔ ملاقاتوں میں اتفاق رائے امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں اپنا مثبت معاونتی کردار ادا کرتا رہے۔

FOLLOW US