Thursday January 23, 2025

اسلامی ملک پر راکٹوں سے حملہ ہلاکتوں کی اطلاعات

طرابلس(آئی این پی) لیبیا کے دارلحکومت طرابلس میں ہوئے راکٹ حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔وزارت صحت کیمطابق ،اس حملے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیائی حکومت کے ترجمان محمد یونس نے جنرل حفتر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی ملیشیا طرابلس پر بمباری کر رہی ہے جو کہ جنگ کی طرف پیش قدمی کے

زمرے میں بھی آتا ہے ۔ دوسری جانب حفتر ملیشیا نے بھی حکومت پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔یاد رہے کہ مشرقی لیبیا میں موجود ملیشیا کے لیڈر جنرل خلیفہ حفتر طرابلس پر قبضے کیلیے 4 اپریل سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کا بھی کہنا ہے کہ 12 روزہ جھڑپوں کے دوران اب تک 174 افراد ہلاک اور 756 زخمی ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US