Thursday January 23, 2025

پاکستان کے کون سے شہر خطرات کی زد میں ہیں امریکہ نے خوفناک انکشاف کر دیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے دہشتگردانہ حملوں کے خدشے کے باعث اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور پاک بھارت ملحقہ سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کا شدید خطرہ ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ ان علاقوں میں ممکنہ دہشتگردانہ حملے کر سکتے ہیں جبکہ ماضی میں بھی دہشتگرد ملک میں امریکی سفارتخانوں اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ایسے حملوں کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کاغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔ بیان میں پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مذکورہ علاقوں میں دوران سفر محتاط رہنے اور عوامی مقامات پر غیر ضروری طور پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

FOLLOW US