Thursday January 23, 2025

بھارت نے دوبارہ جنگی ماحول پیدا کرنا شروع کر دیا پاکستان کی جنوب مشرقی سرحد کے قریب کون سا انتہائی خطرناک ہتھیار لانچ کر دیا کتنے ہزارکلومیٹر تک اپنے ٹارگٹ کو ہٹ کرسکتا ہے، خوفناک رپورٹ

نئی دہلی (آئی این پی/شِنہوا)بھارت نے ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والےآواز سے کم رفتارکروز میزائل کا تجربہ کیا ہے،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”نربھے“میزائل کا تجربہ مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا، یہ میزائل بنگلور میں قائم ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ اسٹبلشمنٹ لیبارٹری نے تیار کیا تھا جو بھارتی دفاعی تحقیقی ادارہ ہے،بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ نربھے میزائل طویل فاصلے تک ہر موسم اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،جسے ملٹیپل پلیٹ فارموں سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔یہ میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے،کہ بھارت جنگی جنون میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

FOLLOW US