Wednesday January 22, 2025

بڑے اسلامی ملک میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ، یہ ملک کونسا ہے ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑے اسلامی ملک میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ، یہ ملک کونسا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔۔سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیرکی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ خبرایجنسی کے مطابق سوڈان میں صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری تھے اور مظاہرین نے 3 دن سے آرمی ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کررکھا تھا،آج صبح فوج نے سوڈانی صدر عمر البشیر کے محل کا گھیراؤ

کیا اور سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن کا چارج سنبھال لیا،فوج نے صدرعمر البشیر کو عہدے سے ہٹادیا اور سینئر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ،فوج نے ملک بھر کے ایئرپورٹ بھی بند کردیئے ۔ واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کیخلاف دسمبر سے مظاہرے جاری تھے۔

FOLLOW US