Wednesday January 22, 2025

ہنی مون پر عرب بیوی نے شوہر طلاق مانگ لی وجہ جان کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

ابوظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون نےاپنے ہنی مون کے دوران شوہر سے طلاق مانگ لی۔ ابو ظہبی کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے 13 سال چھوٹے شوہر سے ہنی مون کے دوران طلاق مانگ لی۔ خاتون کا کہناہے کہ ان کے شوہر نے ہنی مون پر انتہائی کنجوسی دکھائی جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے ابوظہبی

کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے ہنی مون کے دوران کسی بھی بل کی ادائیگی نہیں کی اور پانی ،بجلی سمیت تمام بلز مجھ سے جمع کرواتا رہا، اس کے علاوہ گھر کے سامان کے لیے بھی تمام پیسے انہوں نے مجھ سے لیے۔ خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے شوہر سے بل جمع نہ کروانے کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کے تمام اہم اور ذاتی کاغذات کھو گئے ہیں جس کے باعث وہ بل نہیں جمع کرواسکتے۔اس کے علاوہ خاتون نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے شوہر نے شادی پر بھی کوئی رقم خرچ نہیں کی تھی اور یہاں تک کہ ان کے گھر کا تمام فرنیچر بھی خاتون نے خود خریدا تھا۔ خاتون نے کہا کہ اتنا سب کرنے کے باوجود اس کا شوہر احسان ماننے کے بجائے اسے نظر انداز کرتا ہے۔دوسری جانب خاتون نے اپنے شوہر سے نجات حاصل کرنے کے لیے کورٹ میں اپنے تمام حقوق سے دست برداری کی بھی پیشکش کردی ہے۔

FOLLOW US