Wednesday January 22, 2025

جنگی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

ٹوکیو(آئی این پی/شِنہوا)اجاپانی وزارت دفاع کا جنگی طیارہ گزشتہ روز بحرالکاہل میں گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے کا پائلٹ چالیس سالہ میجر ابھی لاپتہ ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے، کہ وہ بھی ہلاک ہوچکا ہے،جاپانی وزیر دفاع تاکیشی اوایا نے حادثے کی تصدیق کرت ہوئے بتایا ہے کہ جاپان کا ایف ۔35Aجنگی طیارہ تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہوگیا تاہم اب اس کا ڈھانچہ بحرالکاہل میں تیرتا ہوا پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ پائلٹ کی تلاش کے لیے ہم ممکن کوشش کریںگے اس کوشش میںجاپانی

ائیرفورس ،بحریہ اور کوسٹ گارڈ کام کررہے ہیں۔جنگی طیارہ بدھ کے روز ریڈار سے غائب ہوا تھا وہ تین دوسرے طیاروں کے ساتھ تربیتی مشن پر تھا۔

FOLLOW US