Monday January 20, 2025

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو ناقابل برداشت تاریخی جھٹکا ،مرکزی رہنما سمیت 6اہم ترین ہلاکتیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی میں سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ شامل ہے،اس کے علاوہ 5 سیکورٹی گارڈ بھی ہلاک ہو گئے۔حکمران جماعت بی جے پی پر ماؤں باغیوں کی طرف سے حملہ کیا گیا۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کو ماؤ باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

جب کہ بی جے پی کا ایک رکن لاپتہ ہے۔ایسا ہی واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا تھا۔۔جب بھارتی فوج پر بھارت میں ہی بڑاحملہ کیا گیا تھا، متعدد فوجی ہلاک کر دیے گئے، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی ایس ایف فورس پر باغیوں کے حملے کے دوران 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج پر حملہکیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کی جانب سے ریاست میں تعینات بھارتی فورس بی ایس ایل کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران بھارتی فورس بی ایس ایف کے 4 اہلکار ہلاک کر دیے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا تھا کہ بی ایس ایف فورس کے اہلکاروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گزشت میں مصروف تھے۔ تاہم بی ایس ایف فورس کے اہلکار باغیوں کے اچانک حملے کا مقابلہ نہ کر سکے اور 4 اہلکار حملے کے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ حملہ آور باغی اپنی کاروائی کے بعد فرار ہوگئے۔اور آج پھر ماؤ باغیوں نے حملہ کیا ہے تاہم اس بات نشانہ بھارتی فوج کی بجائے حکمران جماعت بن گئی۔۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے قافلے پر حملہ کے نتیجے میں ایک رکن اسمبلی بھی ہلاک ہو گیا جس کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے تھا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

FOLLOW US