Monday January 20, 2025

سعودی عرب میں خوفناک طوفانی بارشیں

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں خوفناک طوفانی بارشیں، دارالحکومت ریاض میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، عوام کو خبردار کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید اور طوفانی بارشوں کی زد میں آگے ہیں۔ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت دیگر کئی

شہروں میں طوفانی بارش، آندھی اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص کر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں شہری دفاع کے ادارے نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اب سعودی عرب کے کئی شہر طوفانی بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ طوفانی بارش کے سلسلے کے باعث متاثرہ تمام شہروں میں موسم بھی شدید سرد ہوگیا ہے۔

FOLLOW US