Thursday January 23, 2025

بھارتی فوج ،ائیرفورس اور نیوی پاکستان پرحملہ کرنےکے لیے تیار،روس نے خبردارکردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خبررساں ادارے انڈیاٹی وی کے مطابق بھارت پاکستان پرایک اورسٹرائیک کرنے کے لیے بالکل تیارہے۔پاکستان پرکسی بھی وقت حملہ ہوسکتاہے۔بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کی صدارت میں کیبینٹ کمیٹی آن سیکورٹی کی میٹنگ ہوئی ہےجس کے بعدکہاگیاہے کہ بھارت کی تمام فورسز مکمل طورپرپاکستان پرحملے کےلیے تیارہیں صرف نریندرمودی کی جانب سے گرین سگنل کاانتظارہے۔جیسے ہی آپ کاآرڈرآئے گااسی وقت پاکستان پرحملہ کردیاجائے گا۔روس نے

بھی اس حوالے سے پاکستان کوخبردارکردیاہے۔بھارتی میڈیاکودئیے گئے پوائنٹس میں کہاگیاہے کہ بھارتی فوج کے حملے میں ٹارگٹ مخصوص ہوگا،بھارتی فوج عوام پرحملہ نہیں کرے گی۔ٹارگٹ نہ صرف پاکستان کے قبضے والے کشمیربلکہ پاکستان کے اندربھی ہوسکتاہے۔حملہ پروایکٹیوہوگا۔دوسری جانب روس کے میڈیانے بھی دعویٰ کیاہے کہ بھارتی فوج ،نیوی اورائیرفورس پاکستان پرحملہ کرنے کے لیے تیارہے۔روسی میڈیاکے مطابق بارڈرپرجوفائرنگ ہورہی ہے اوراس کے نتیجے میں لوگ مرے ہیں یہ 70سالہ تاریخ میں پہلے کبھی بھی نہیں ہوا۔بھارت کے ساتھ لڑائی ہوئی توکراچی ،لاہوراورسیالکوٹ یہ تین شہرمیدان جنگ کامنظرپیش کرتے نظرآئیں گے۔

FOLLOW US