Thursday January 23, 2025

ان سب کو رہا کر دو ۔۔۔۔۔ سعودی شاہ سلمان نے اچانک ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانیوں سمیت لاکھوں لوگ انہیں دعائیں دینے لگے

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مشرقی علاقے کے دورے کے دوران جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حقوق سے متعلق کیسز کے تحت قید ان تمام قیدیوں کے جرمانے حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو جرمانوں کی عدم

ادائیگی کی وجہ سے قید ہیں۔شاہ سلمان کی ہدایت پر فوج داری کیسز کے علاوہ دیگر عمومی نوعیت کے کیسز کے تحت جیل میں قید ایسے قیدیوں جن کے ذمہ ایک ملین ریال یا اس سے کم رقم کی جرمانہ کی ادائیگی باقی ہے کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کل سوموار کو تیونس کے دورے سے واپس سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں پہنچے تھے۔الظہران کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈیپر مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔یاد رہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی مہمان سے پاکستانی حجاج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دینے اورسعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ’’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر

سمجھیں۔‘‘انہوں ںے کہا کہ بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے اپنی رہائی کی درخواست کر رہے تھے آج ان کی سنی گئی ہے۔ اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہمارے لیے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے۔

FOLLOW US