Thursday January 23, 2025

ہم مسلمانوں کوٹکٹ نہیں دیں گے ،بی جے پی رہنما کاایسابیان جس سے بھار ت میں ہلچل مچ گئی

بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ ہم مسلمان امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جذبات رکھنے والی حکمراں جماعت بی جے پی کے کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے سینیئر رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹکا سے مسلمانوں کو انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیئے جائیں گے۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کو صرف بیوقوف بنا رہی ہے وہ بھی مسلمانوں کے ووٹ تو لیں گے لیکن ٹکٹ نہیں دیں گے اور ہم بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے کیوں کہ مسلمان ہم پر اعتبار نہیں کرتے اگر وہ اعتبار کریں تو بی جے پی انہیں ٹکٹ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دے گی۔واضح رہے کہ جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی مسلمانوں مخالف جذبات بڑھا رہی ہے، یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ایشواراپا نے مسلمانوں کے کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہو بلکہ گزشتہ برس بھی کانگریس کی حمایت کرنے ولے مسلمانوں کو ’قاتل‘ اور بی جے پی میں شامل مسلمانوں کو ’اچھے مسلمان‘ قرار دیا تھا جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

FOLLOW US