Thursday January 23, 2025

عوام کیلئے بڑی خبر ،پاکستان نے ایران کو بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرحدی علاقے سیستان بلوچستان میں 13فروری کو ایرانی فوج کے ایک قافے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 27فوجی جاں بحق ہو گئے۔ ایران کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ اس واقعے کی وجہ سے پاکستان اورایران کے تعلقات میں کافی تلخی درآئی تاہم اب اس حوالے سے خوشخبری آ گئی

ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات واپس معمول پر آ چکے ہیں اور دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔13فروری کو ایران میں یہ حملہ ہوا اور اگلے دن 14فروری کو بھارت میں پلوامہ حملہ ہو گیا تھا جس پر بھارت نے اس ایران میں ہونے والے حملے کو بھی خوب اچھالا۔ اس پر ایرانی رہنماؤں کی طرف سے بھی کچھ ایسے بیانات آئے جن سے لگا کہ بھارت کامیابی کے ساتھ ایران میں ہونے والے حملے کا بھی عالمی سطح پر فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایران کو پاکستان سے بدظن کر رہا ہے تاہم بھارت کو یہاں بھی منہ کی کھانی پڑی ہے اور دونوں برادر ملکوں کے تعلقات ایک بار پھر خوشگوار ہو چکے ہیں۔ اس سارے عرصے میں جہاں پاکستان ایک طرف بھارت کے ساتھ سفارتی اور فوجی محاذوں پر نبردآزما رہا، اس نے خاموشی کے ساتھ ایران کے ساتھ رابطے کیے، جن کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات اب واپس معمول پر آ گئے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان اور

ایران برادر ملک ہیں۔ دونوں کے مابین 13فروری کے حملے کو لے کر جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو چکی ہیں اور ہم نے مل کر ایک تیسرے فریق کی سازش ناکام بنا دی ہے۔جلد پاکستان اور ایران کے تعلقات کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری لوگوں کو سننے کو ملے گی۔“

FOLLOW US