Thursday January 23, 2025

نامعلوم افرادفائرنگ ،معروف گلوکارجان کی بازی ہارگیا

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی ریاست لاس اینجلس میں گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں ا?کر تین لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل جاں بر نہ ہو سکے۔لاس اینجلس کے میئر نے اپنے ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔

FOLLOW US