Wednesday January 22, 2025

پلوامہ حملے بعد بھارتی فوج پر ایک اور حملہ اہلکاروں سے بھری دس فوجی گاڑیاں نشانے پر آگئیں

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑیوں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوںکو شدید نقصان پہنچا ۔ سی آر پی ایف کے مطابق سری نگرمیں دھماکہ خیزمواد سے بھری ایک گاڑی کو اس وقت اڑا دیا گیا جب د س گاڑیوں پر مشتمل بھارتی فوج کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔دھماکا خیز

مواد ایک گاڑی میں رکھا ہوا تھا، دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا تو شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قافلے میں10 کے قریب گاڑیاں شامل تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ہے۔ تاہم بھارتی سکیورٹی فورس سی آرپی ایف کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

FOLLOW US