Wednesday January 22, 2025

معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا پاکستانی شہری کی بیوی نکلیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم نگری چھوڑ کر سیاست کے میدانوں میں قدم جمانے والی بھارتی اداکارہ ارمیلا میٹونڈکر پربی جے پی کے الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ارمیلا نے گزشتہ برس نومبر میں کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد اب ان پر پاکستانی شخصیت سے شادی کا الزام لگ گیا ہے۔ انتہا پسند ہندو سیاسی جماعت بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ ارمیلا نے ایک پاکستانی شہری سے شادی رچا رکھی ہے۔بھارت کے

سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ کانگریس کی انتخابی امیدوار ارملا کے شوہر پاکستانی نڑاد تاجر ہیں۔کانگریس پارٹی کی جانب سے ارملا کو لوک سبھا کا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد یہ باتیں فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں پھیلائی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے پروپیگنڈے میں بتایا جارہا ہے کہ ارملا کے شوہر محسن کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ایک تاجر خاندان سے ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ارملا ماٹونڈکر نے 27 نومبر کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ارمیلا رنگیلا، جنگل، پیار تو نے کیا کیا،جٹ یملا پگلا دیوانہ، دوڑ ، ،ایک حسینہ تھی،دیوانے اور اوم جے جگدیش سمیت لاتعداد بھارتی فلموں میں اپنی منجھی ہوئی اور منفرد اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

FOLLOW US