Thursday January 23, 2025

پاکستان کے حوالے سے کوئی غلط قدم نہ اٹھانا ورنہ بری طرح پچھتاؤ گے ، چین نے امریکہ اوراقوام متحدہ کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دیدی

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ امریکا اورسلامتی کونسل مسعود اظہرکے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا، تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پر دانشمندی سےکام لیں،

ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جومعاملے کوپیچیدہ کردیں، گینگ شوانگ کا کہنا تھا امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا، مسعود اظہرسے متعلق قرارداد قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹیکنیکل ہولڈ کی، یاد رہے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کردیا تھا، بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں، چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین نے ہربارسلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم متعلقہ پارٹیوں سے مل کرذمہ دار کردار ادا کریں گے، دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اورسنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پینش ہونے کا کہا گیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی رہنما خواجہ آصف کو اپنے دفاع میں دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے، یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز، امیر مقام اور دیگر سے بھی نیب تفتیش کر رہا ہے۔

FOLLOW US