Thursday January 23, 2025

مشہور اداکارہ ’ اُرمیلا ‘ تو چھپی رستم نکلی ’ ’راہول گاندھی‘‘ کے ساتھ ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ الیکشن سے پہلے ہی پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

نئی دلی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بھی خار زارِ سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بدھ کی صبح 11 بجے نئی دلی میں راہول گاندھی سےملاقات کرکے پارٹی رکنیت حاصل کی ۔ امکان ظاہر کیا

جارہا ہے کہ ارمیلا کو شمالی ممبئی کے حلقے سے لوک سبھا کی ٹکٹ جاری کی جائے گی لیکن اس سے قبل اداکارہ شلپا شندے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔دوسری جانب اس حلقے سے بی جے پی نے انتہائی مضبوط امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی گوپال شیٹھی کو دوبارہ امیدوار نامزد کیا ہے۔پارٹی میں شمولیت کے بعد انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ انہوں نے کانگریس اس لیے جوائن کی ہے کیونکہ یہ پارٹی سیکولرازم، جمہوریت اور بھارتی آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔

FOLLOW US