Sunday May 19, 2024

گولان پہاڑی پر ناجائزقبضہ چین نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

اقوام متحدہ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں متنازع علاقہ جسے عالمی برادری تسلیم کرچکی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے اس بارے میں کئی قراردادیں بھی منظور کی ہیں اس لیے اسرائیل کو یہ علاقہ فوری طورپر خالی کردیا چاہیے جس پراس نے 1967کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میںنائب نمائندے وو ہیتاؤ نے گولان پہاڑیوں کے بارے میں سلامتی کونسل

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین غیر قانون طریقے سے حقائق کو بدلنے کے خلاف ہے چین خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا انہوں نے کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی تھی۔جس کی اب خلاف ورزیاں جاری ہیں اس لیے فریقین کو سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے اور ایسے کسی بھی معاملے سے باز رہناچاہیے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

FOLLOW US