Wednesday November 27, 2024

بھا رت کے بعد ایران کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں شدید شیلنگ، پاکستان نے بھی جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے سرحدی گاؤں تلپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سے مارٹر شیلز کی شدید شیلنگ، پاکستان کی جانب سے بھی بلاجواز جارحیت کا جواب دینے کا فیصلہ، چئیرمین سینیٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے

علاقوں میں کچھ روز سے مسلسل شدید شیلنگ کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے بلاجواز، بلااشتعال شیلنگ کی جا رہی ہے۔ مقامی افراد بتاتے ہیں کہ شام ہوتے ہی ایرانی فورسز کی جانب سے مارٹر شیلز کی شیلنگ کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ ایرانی فورسز کی شیلنگ کے باعث مقامی افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ لوگوں مجبوراً گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ اب اس حوالے سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چئیرمین سینیٹ نے نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے سرحدی گاؤں تلپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سے مارٹر شیلز کے ذریعے فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہ نوٹس مقامی لوگوں کی شکایت پر لیا ہے اورسیکرٹری خارجہ سے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور عوام کے جان و مال کو درپیش خطرات سے متعلق 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ حکومت پاکستان کی

جانب سے اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ سیکرٹری خارجہ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو ایران کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے اور ایک جامع رپورٹ 15 روز میں چیئرمین سینیٹ کو پیش کی جائے۔

FOLLOW US