Sunday May 19, 2024

میٹرو بس میں خطر ناک فائرنگ ، جانی نقصان ہو گیا ، بھگدڑ مچ گئی

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاٹل کے شمل مشرقی علاقے میں لیک سٹی کے قریب پیش آیا ہے۔پولیس نے میٹرو بس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لیا ہے۔جائے وقوعہ اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کی بھاری

نفری پہنچ گئی ہے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے بھی علاقے میں اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے لیکن تاحال فائرنگ کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی افراد میں میٹرو بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

FOLLOW US