Wednesday January 22, 2025

چوری پر ہاتھ اور پائوں کاٹنے کی سزا زنا اور شراب پر سنسار کرنے کا حکم جمعہ کی نما ز نہ پڑھنے پر بھی شرعی سزا دنیا کے امیر ترین ایشیائی ملک میں شریعت نافذ

بندر سری (مانیٹرنگ ڈیسک) برونائی دارالسلام جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے جو تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ویسے تو دنیا میں اس ملک کی شہرت کی وجہ سلطان برونائی ہیں جو 20ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ملک کی دو تہائی مسلمان آبادی کےلئے شرعی قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق برونائی دارالسلام میں 3 اپریل سے شرعی قوانین نافذ العمل ہوجائیں گے

جس کے بعد چوری کرنے والے کوایک ہاتھ اور ایک پیر سے محروم ہونا پڑے گا۔برونائی نے پہلی بار 2014 میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا تھا ۔ ملک میں ان قوانین کا نفاذ سلطان آف برونائی کے براہ راست احکامات کے بعد ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ سلطان آف برونائی دنیا کے امیر ترین حکمران ہیں وہ 1967 سے برونائی کے بادشاہ ہیں۔ملک میں کھلے عام شراب پینے یا اس کی فروخت کرنے پر بھی شرعی قوانین کا سختی سے اطلاق ہوگا۔

FOLLOW US