Wednesday January 22, 2025

بھارتی جیل میں قید350قیدیوں بارے انتہائی خوفناک خبر شہادت کی اطلاعات

نئی دہلی (آ ئی این پی)پاکستان کی خیرسگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اورپاکستانی قیدی کوبدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا، ماہی گیر نورالامین دوہزاسترہ سے بھارتی جیل میں قید تھے ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں شہادت سےبھارت مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہوگیا، کلبھوشن سے لے کرابھی نندن تک پاکستان کے خیرسگالی اور تحمل کا جواب بھارت نے ایک اورپاکستانی قیدی کی شہادت کی شکل میں دیا۔بھارتی جیل میں قید پاکستانی

ماہی گیرنورالامین کوجیل عملے نے بدترین تشدد کانشانہ بناکرشہید کردیا۔نورالامین کو غلطی سے دوہزار سترہ میں بھارت کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔ وا ضح رہے بھارت کی جیلوں میں ساڑھے تین سوزائدپاکستانی قیدیوں کی زندگی مسلسل خطرے میں ہے اور عالمی قوانین اورسفارتی واخلاقی اقدارکا شور مچانے والی مودی سرکارپاکستانی قیدیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

FOLLOW US