Saturday September 13, 2025

ابوظہبی میں آسمانی بجلی گر گئی شاہین جل گئے قیامت خیز خبر آگئی

ابوظہبی(آئی این پی ) آسمانی بجلی گرنے سے 50باز جل گئے۔ پرندو ں کے اماراتی مالک خلفان القبیسی کے مطابق یہ شاہین نایا ب قسم کے تھے۔ اسے اس حادثے سے کم از کم 20ملین درہم کا نقصان ہوا ۔ ان میں سے ایک شاہین کی قیمت 10ملین درہم سے زیادہ تھی۔ القبیسی نے یہ بھی بتایا کہ یہ شاہین انتہائی درجے کے اعلی تربیت یافتہ تھے اور متعدد مقابلے جیت چکے تھے۔ بجلی پرندوں کےلئے مخصوص جگہ پر گری تھی بہت طاقتور تھی۔ بجلی گرنے سے شاہینو ں کے گھونسلے جل کر تباہ ہوگئے۔