Saturday September 13, 2025

برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شدید سیاسی بحران کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعے کے باعث مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ بریگزٹ معاہدے پر عمل درآمد ہونے کے فوری بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب برطانوی پارلیمںٹ نے ان سے بریگزٹ معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار چھین لیا ہے۔ برطانوی سیاسی مبصرین کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا تازہ ترین اعلان برطانیہ کے سیاسی بحران میں اضافے کا باعث بنے گا