Thursday January 23, 2025

مسلمانوں پر قیامت خیز مظالم ڈھانے والا میانمار خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا

ینگون(آئی این پی)میانمار کے مشرق میں ایک گودام میں رونما ہونے والے دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبہ شان کے شہر مونگ ماو میں عمارتی سازو سامان، اسلنڈر اور دھماکہ خیز مواد کے موجود ہونے والے ایک گودام میں زور دار دھماکہ ہوا ۔حکام نے اطلاع دی ہے کہ اس واقع میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 48 زخمیوں کا گرد و نواح کےا سپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے۔دھماکے کی وجہ کا تا حال علم نہیں ہو سکا۔

FOLLOW US