Thursday January 23, 2025

مسلمان خاندان پر قیامت خیز ظلم راہول گاندھی نے بھارت کو اس کے خطرناک نتائج سے آگا ہ کر دیا

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گڑگا ؤ ں میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ دار بی جے پی اور آر ایس ایس کو قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڑگا ؤ ں میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرت بڑھ رہی ہے لیکن اس حکمت عملی کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔

FOLLOW US