Monday January 20, 2025

سانحہنیوزی لینڈ کے بعد کینیڈا کے گرجا گھرمیں بھی دہشگرد کا حملہ ، ہلاکتوں کا اطلاع آگئی

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر مونٹریال میں گرجا گھر سے دعائیہ تقریب براہ راست دکھائے جانے کے دوران ایک شخص نے پادری کو چاقو مار دیا، 26برس کے حملہ آور نے پادری کا پیچھا کیا اور اس کے سینے میں چاقو گھونپ دیا، چرچ میں موجود جرأت مند افراد نے ملزم کا گھیراؤ کر کے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو بلا کر ملزم کو اس کے حوالے کردیا،

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا کہ جہاں نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے، واقعے کے وقت علاقے میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے، اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا، جمعے کا دن ہونے کی وجہ سے مساجد میں معمول سے زیادہ لوگ موجود تھے، جن مساجد پر حملے کیے گئے ان میں سے ایک وسطی کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد النور اور دوسری مسجد نواحی علاقے لِن ووڈ میں ہے۔ النور مسجد میں 41 اور لِن ووڈ مسجد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی ہے، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 9 پاکستانی بھی شہی ہوئے ہیں ، ،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مساجد پر حملے کو دہشتگردی اور نیوزی

لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا آج کا دن نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

FOLLOW US