کابل(آئی این پی/شنہوا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک فوجی آپریشن کے دوران کم از کم دو امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ نیٹو کے افغانستان میں جاری ریزولیوٹ اسپورٹ مشن نے آج جمعے کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ان دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت
چوبیس گھنٹوں کے بعد ظاہر کر دی جائے گی۔ نیٹو کے بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی فوجیوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہ کرنے کی وجہ امریکی وزارت خارجہ کی پالیسی کا احترام ہے۔ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔