Thursday January 23, 2025

بھارت نے جیش محمد کے دو ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کر ڈالا دونوںملزموں کا تعلق کہاں سے بتایا گیا، بڑی خبر پلوامہ حملے کے حوالے سے بھی حیران بیان جاری

نئی دہلی(آئی این پی/شنہوا)بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزمان کا پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ سے قریبی رابطہ تھا، ملزمان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق نئی دہلی کی پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

ملزمان کا پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ سے قریبی رابطہ تھا، ملزمان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ ملزمان کا پلوامہ حملے کے حملہ آور مدثر خان سے مسلسل رابطہ تھا ۔ملزمان کو پلوامہ حملے سے قبل نئی دہلی منتقل کر دیا گےا تھا جہاں وہ شال بیچنے کا کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں 40بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

FOLLOW US