Thursday January 23, 2025

’’دوست ہو تو چین جیسا ‘‘ چین کے بڑی تعداد میں جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے

’’دوست ہو تو چین جیسا ‘‘ چین کے بڑی تعداد میں جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے

بیجنگ(آئی این پی)چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے بایی ائیروبیٹک جے ۔10جنگی طیارے پاکستان کے قومی دن کی پریڈمیں حصہ لیں گے اس سلسلے میں چین کی بایی ائیروبیٹک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جو پاکستان کے قومی دن کی 23مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی فضائی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔ چینی پائلٹس کو پاکستان کی طرف

سے اس تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ چینی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر اس کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز ،انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کے ریسرچ فیلو ہو ژی یانگ نے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر جنگی طیارے بھیجنا دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے۔جبکہ پاکستان چین کا سدابہار دوست ہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بایی ائیربیٹک ٹیم نے پاکستان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو 19نومبر2017کو اس ٹیم کے جے۔10جنگی طیاروں نے کوئٹہ میں بھی حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ چائنہ ملٹری آن لائن کے مطابق جے۔10 سے بڑھ کر چینی تجزیہ نگار یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مختلف اقسام بھی سامنے آنی چاہیے۔پاکستانی ائیرفورس میں جنگی جیٹ ،جے ایف ۔17چین پاکستان مشترکہ ترقی کی پیداوار ہے پاکستان ائیرفورس زیڈ ڈی کے ۔03نظام بھی استعمال کرتا ہے جو جہاز کا وارننگ سسٹم ہے جو چین کی طرف سے تیار کیا

گیا ہے۔ یہ نظام فضائی جاسوسی اور میدان جنگ میں تمام اطلاعات بروقت فراہم کرسکتا ہے۔ ایم بی ٹی ۔2000ایک زبردست جنگی ٹینک ہے جو چائنہ نارتھ انڈسٹری کارپوریشن نے تیار کیا اور اس کا الخالد ٹینک پاکستانی فوج میں شامل ہے ا س کے علاوہ پاکستان چین کا ایچ جے ۔8میزائل بھی استعمال کرتا ہے جو ٹینک کے خلاف کارروائی کرتا ہے ایف ایم ۔90فضائی دفاعی میزائل ہے چائنہ ملڑی آئن لائن کے مطابق ہو کا کہنا ہے چین نے پاکستان کی فوجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جیسا کے چین اپنی قومی دفاعی صنعت کے ذریعے کئی دہائیوں سے پاکستان کی مدد کررہاہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ ترقی کے کئی منصوبے کرسکتا ہے اورمستقبل میں پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت بھی کرسکتا ہے جے ایف ۔17 جنگی طیاروں کا زیادہ جدید بیج ہے ،جے ایف۔17بلاک 3کی تیاری اور پیداوار پر بھی کام ہورہا ہے۔

FOLLOW US