Thursday January 23, 2025

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پاکستان کو خوفناک دھمکی

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پاکستان کو خوفناک دھمکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی موجودہ حکومت آمدہ الیکشن میں کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے کی غرض سے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو الیکشن کارڈ کے طور پر استعمال کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اگرچہ گزشتہ چند روز میں دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں غیر معمولی کمی محسوس کی جا رہی تھی تاہم اب بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ایک بار پھر پاکستان کے متعلق دھمکی آمیز بیان جاری کیا ہے

اور کہا ہے کہ بھارت پلوامہ حملہ ابھی تک بھولا نہیں ہے اور پاکستان اور دہشتگردوں کے خلاف مزید ایکشن لے گا۔ بھارت میں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے ۔ کرپشن کی ان گنت داستانیں رقم کرنے اور بد ترین غربت کی چکی میں پسے بھارتی عوام کی حالت زار بہتر بنانے کی بجائے اب مودی سرکار نے پاکستان کےخلاف خود ساختہ اشتعال انگیزی اور جنگی ڈھکوسلوں کو ہی انتخابات جیتنے کا واحد سہارا سمجھ لیا ہے ۔ اور یہ سب کچھ یکسر نظر انداز کرتے ہوئےمسلسل پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا ہوا ہے کہ اگر پاکستان نے کسی بھی ممکنہ شرارت کا تین گنا بڑھ کر جواب دیا تو بھارت کو ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ جائے گا۔جس کی ذمہ دار صرف ہندو انتہا پسند مذہبی اور سیاسی جماعتیں ہی ہوں گی۔

FOLLOW US