Thursday January 23, 2025

نیوزی لینڈ دہشتگردی کا اسرائیل سے گہرا تعلق نکل آیا

نیوزی لینڈ دہشتگردی کا اسرائیل سے گہرا تعلق نکل آیا

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد پر حملہ کرکے 50مسلمانوںکو شہید کردینے والے آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کے حوالے سے ایک اور خوفناک انکشاف ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد اسرائیل کاخصوصی دورہ کرچکا ہے۔ ایک قومی اخبار نے رپورٹ میں بتایاہے کہ برینٹن ٹیرنٹ اسرائیل میں اسلام مخالف اور شدت

پسندانہ نظریات سے کافی متاثر تھا اور اس نے اس سلسلے میں اسرائیل کا خصوصی دورہ کیا اور کئی ایام وہیں پر گزارے۔ تاہم اسرائیلی حکام برینٹن ٹیرنٹ کے دورہ کے حوالے کوئی بھی تفصیلات بتانے سے انکاری ہیں جس کے بعد معاملہ مشکوک اور تشویشناک رخ اختیار کر رہا ہے۔ دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پانچ میں سے چار ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔

FOLLOW US