Monday January 20, 2025

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کرنے والے بینٹن ٹیرنٹ کو جیل میں جان کا خطرہ

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کرنے والے بینٹن ٹیرنٹ کو جیل میں جان کا خطرہ

کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے بعد پکڑے جانے والے ملزم بینٹن ٹیرنٹ کو جیل میں قید کے دوران نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ کو خبردار کیا جاچکا ہے کہ مساجد پر ہولناک دہشت گردی کے بعد وہ گینگ اراکین کے نشانے پر ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے شخص نے دھمکی آمیز انداز میں نیوزی لینڈ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوست(جیل

)کے اندر بھی موجود ہیں، انہوں نے واضح لفظوں میں دھمکی نہیں دی لیکن ان کے انداز سے دھمکانہ صاف ظاہر تھا۔دوسری جانب ماہرین نے بھی اس بارے میں اپنی رائےکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ جیل میں سب سے زیادہ نشانے پر ہے۔اس سلسلے میں جیل میں خدمات انجام دینے والے کینٹربری یونیورسٹی کے کرمنالوجسٹ گیرگ نیوبولڈ کا کہنا تھا کہ ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انہیں انتہائی سنجیدہ نوعیت کا سمجھتا ہوں اور کہوں گا کہ ملزم انتہائی خطرے میں ہے۔

FOLLOW US