Thursday February 27, 2025

بھارتی عوام کے بعد اب فوجی بھی ملک کا نام “روشن ” کرنے لگے، میجر کی خاتون فوجی افسر کے ساتھ زیادتی

بھارتی عوام کے بعد اب فوجی بھی ملک کا نام “روشن ” کرنے لگے، میجر کی خاتون فوجی افسر کے ساتھ زیادتی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے افسر نے ساتھی خاتون افسر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ایک بھارتی فوجی میجر نے خاتون فوجی افسر کو ہوس کانشانہ بنا ڈالا۔ خاتون فوجی افسر ایک پارٹی سے گھر واپس آئی تو اس کے سینئر فوجی افسر نے اسے فون کر کے ڈرائیو پر جانے کے لیے کہا جس پر خاتون فوجی

افسر تیار ہو گئیں اور میجر ک ساتھ چلی گئیں لیکن بھارتی میجر گاڑی کو بنگلور کے پرانے ائیر پورٹ روڈ پر لے گیا جو کہ زیادہ تر سنسان رہتا ہے، بھارتی میجر نے گاڑی کو سنسان سڑک کے کنارے روک کر خالی سڑک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون افسر کے ساتھ زیداتی کر ڈالی۔یہ واقع 4 فروری کی شب پیش آیا ، بھارتی میجر کو بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 376اور 323 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، بھارتی میجر کی گرفتاری 8مارچ کو عمل لائی گئی لیکن21مارچ کو اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میجراور خاتون فوجی افسر شراب کے نشے میں دھت تھے جب میجر نے خاتون افسر کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارت میں ایسے واقعات پہلے بھی سننے میں آتے رہے ہیں، بھارت کو عورتوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے کیوں کہ وہاں عورتوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔بھارت میں جنسی زیادتی اور تیزاب گردی کا شکار بننے والی لاکھوں خواتین بد ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایک بھارتی فوج کے افسر کو 19سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور بھارت سے باہر

کابل میں ایک بھارتی سفیر پر بھی جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر اسے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ بھارتی فوج اپنی خواتین کو جنسی ہرانساں کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں بدنام ہے ابھی بھی بنگلور میں پیش اآنے والا یہ واقع اسی بات کا ثبوت ہے۔