Thursday January 23, 2025

پاکستان نے نیوزی لینڈ حملہ کس کی ناکامی قرار دے دیا واقعے کے متاثرہ پاکستانیوں بارے بھی اہم رپورٹ

پاکستان نے نیوزی لینڈ حملہ کس کی ناکامی قرار دے دیا واقعے کے متاثرہ پاکستانیوں بارے بھی اہم رپورٹ

ویلنگٹن(آئی این پی ) نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کے واقعات کی کوئی مثال موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے ایک بیان میں کہا نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، پولیس کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم کو نہیں پکڑا جاسکا، پولیس نے علاقوں کا محاصرہ کیاہوا، رابطے نہیں ہوپا رہے۔ہائی کمشنر کا کہنا تھا نیوزی

لینڈمیں 20 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، اس طرح کی دہشت گردی نیوزی لینڈ میں پہلے نہیں ہوئی، پولیس سے رابطے میں لیکن کسی چیزکی تصدیق نہیں ہو پا رہی۔عبدالمالک نے کہا ہمارے پاس پاکستانیوں کے متاثر ہونے سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ، جیسے ہی کوئی اطلاع ملی ہم دفترخارجہ سے رابطہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں، کرائسٹ چرچ میں مسجد 1960 سے قائم ہے، اس میں 300 افراد موجود تھے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کےواقعات کی کوئی مثال موجودنہیں۔

FOLLOW US