مسافر جہاز گرنے کے واقعے کے دنیا بھر میں کتنے سو طیارے گرائونڈ کر دیے گئے
لرزہ خیز رپورٹ واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس 8مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بعددنیا بھر میں ان طیاروں کی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ان میں امریکہ،لبنان،ویتنام،اومان،کینیا،اسٹریلیا،ہانگ کانگ ،متحدہ عرب امارات،پولینڈ،ترکی ،جنوبی کوریا،ملائیشیا،روس ،جنوبی کوریا، مکاؤ شامل ہیں جبکہ فجی،بھارت نیوزی لینڈ،فرانس ،برطانیہ ،جرمنی ، نیدرلینڈ ،بیلجئم اور اسٹریا پہلے ہی اپنے ملک میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کرچکے ہیں ان ممالک نےاپنے شہریوں سے کہا ہے کہ آئندہ اعلان تک بوئنگ کی پروازیں نہیں ہونگی۔ان ممالک نے بوئنگ 737کے لیے اپنے ملک کی فضائی حدود بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔